Announcement

Collapse
No announcement yet.

بیشک اللہ اور ا س کے (سب) فرشتے

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • بیشک اللہ اور ا س کے (سب) فرشتے

    بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
    Friday, 26 February 2010
    Quran. 33 Aya. 56
    إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ ۚ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا [٣٣:٥٦]
    بیشک اللہ اور ا س کے (سب) فرشتے نبیِ (مکرمّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود بھیجتے رہتے ہیں، اے ایمان والو! تم (بھی) اُن پر درود بھیجا کرو اور خوب سلام بھیجا کرو،
    Allh sends His Salt (Graces, Honours, Blessings, Mercy, etc.) on the Prophet (Muhammad ) and also His angels too (askAllah to bless and forgive him). O you who believe! Send your Salt on (askAllah to bless) him (Muhammad ), and (you should) greet (salute) him with the Islmic way of greeting (salutation i.e. AsSalmu 'Alaikum).
    TAFSEER
    ف ٥ صلوٰۃ النبی کا مطلب ہے "نبی کی ثناء و تعظیم رحمت و عطوفت کے ساتھ"پھر جس کی طرف "صلوٰۃ" منسوب ہوگی اسی کی شان و مرتبہ کے لائق ثناء و تعظیم اور رحمت و عطوفت مراد لیں گے، جیسے کہتے ہیں کہ باپ بیٹے پر، بیٹا باپ پر اور بھائی بھائی پر مہربان ہے یا ہر ایک دوسرے سے محبت کرتا ہے تو ظاہر ہے جس طرح کی محبت اور مہربانی باپ کے بیٹے پر ہے اس نوعیت کی بیٹے کی باپ پر نہیں اور بھائی کی بھائی پر ان دونوں سے جداگانہ ہوتی ہے۔ ایسے ہی یہاں سمجھ لو۔ اللہ بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر صلوٰۃ بھیجتا ہے یعنی رحمت و شفقت کے ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ثناء اور عزاز و اکرام کرتا ہے اور فرشتے بھی بھیجتے ہیں، مگر ہر ایک کی صلوٰۃ اور رحمت و تکریم اپنی شان و مرتبہ کے موافق ہوگی۔ آگے مومنین کو حکم ہے کہ تم بھی صلوٰۃ و رحمت بھیجو۔ اس کی حیثیت ان دونوں سے علیحدہ ہونی چاہیے۔ علماء نے کہا کہ اللہ کی صلوٰۃ رحمت بھیجنا اور فرشتوں کی صلوٰۃ استغفار کرنا اور مومنین کی صلوٰۃ دعا کرنا ہے۔ حدیث میں ہے کہ جب آیت نازل ہوئی صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا یا رسول اللہ! "سلام" کا طریقہ تو ہمیں معلوم ہو چکا (یعنی نماز کے تشہد میں جو پڑھا جاتا ہے) "السلام علیک ایہا النبی ورحمۃ اللہ وبرکاتہ" "صلوٰۃ" کا طریقہ بھی ارشاد فرما دیجئے جو نماز میں پڑھا کریں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ درود شریف تلقین کیا۔ "اللہم صل علٰی محمدٍ وعلٰی ال محمدٍ کما صلیت علی ابراہیم وعلی اٰل ابراہیم انک حمید مجید۔ اللہم بارک علی محمدٍ وعلیٰ اٰل محمدٍ کما بارکت علی ابراہیم وعلٰی اٰل ابراہیم انک حمید مجید۔" غرض یہ ہے کہ حق تعالٰی نے مومنین کو حکم دیا کہ تم بھی نبی پر صلوٰۃ (رحمت) بھیجو۔ نبی نے بتلا دیا کہ تمہارا بھیجنا یہ ہی ہے کہ اللہ سے درخواست کرو کہ وہ اپنی بیش از بیش ابدالآباد تک نبی پر نازل فرماتا رہے۔ کیونکہ اس کی رحمتوں کی کوئی حد و نہایت نہیں۔ یہ بھی اللہ کی رحمت ہے کہ اس درخواست پر جو مزید رحمتیں نازل فرمائے وہ ہم عاجز و ناچیز بندوں کی طرف منسوب کر دی جائیں۔ گویا ہم نے بھیجی ہیں۔ حالانکہ ہر حال میں رحمت بھیجنے والا وہ ہی اکیلا ہے کسی بندہ کی کیا طاقت تھی کہ سیدالانبیاء کی بارگاہ میں ان کے رتبہ کے لائق تحفہ پیش کر سکتا۔ حضرت شاہ صاحب لکھتے ہیں "اللہ سے رحمت مانگنی اپنے پیغمبر پر اور ان کے ساتھ ان کے گھرانے پر بڑی قبولیت رکھتی ہے۔ ان پر ان کے لائق رحمت اترتی ہے، اور ایک دفعہ مانگنے سے دس رحمتیں اترتی ہیں مانگنے والے پر۔ اب جس کا جتنا جی چاہے اتنا حاصل کر لے۔" (تنبیہ) صلوٰۃ علی النبی کے متعلق مزید تفصیلات ان مختصر فوائد میں نہیں سما سکتیں۔ شروع حدیث میں مطالعہ کی جائیں۔ اور اس باپ میں شیخ شمس الدین سخاوی کا رسالہ "القول ابدیع فی الصلوٰۃ علی الحبیب الشفیع" قابل دید ہے۔ ہم نے شرح صحیح مسلم میں بقدر کفالت لکھ دیا ہے فالحمد للہ علی ذلک۔
    HADEES MUBARAK
    صحیح بخاری:جلد اول:حدیث نمبر 13 حدیث مرفوع مکررات 2
    ابو الیمان، شعیب، ابوالزنا د، اعرج، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اس (پاک ذات) کی قسم جس کے قبضہ میں میری جان ہے کہ تم میں سے کوئی شخص اس وقت تک ایماندار نہیں ہوسکتا جب تک کہ میں اس کے نزدیک اس کے باپ اور اسکی اولاد سے زیادہ محبوب نہ ہو جاؤں۔
    Volume 1, Book 2, Number 45:

    Narrated Abu Huraira:
    Allah's Apostle said, "(A believer) who accompanies the funeral procession of a Muslim out
    of sincere faith and hoping to attain Allah's reward and remains with it till the funeral prayer
    is offered and the burial ceremonies are over, he will return with a reward of two Qirats. Each
    Qirat is like the size of the (Mount) Uhud. He who offers the funeral prayer only and returns
    before the burial, will return with the reward of one Qirat only."
    اللھم صل علی سيدنا محمد وعلی آل سيدنا محمد
    اس عاجز بندے کو دعاؤں ميں ياد رکھيں

  • #2
    jazakAllah

    may Allah reward u for ur work
    میں نےجو کیا وہ برا کیا،میں نے خود کو خود ہی تباہ کیا

    جو تجھے پسند ہو میرے رب،مجھے اس ادا کی تلاش ہے

    http://www.123muslim.com/discussion-...d-arround.html

    Comment

    Working...
    X