Announcement

Collapse
No announcement yet.

Computer ki safai

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • Computer ki safai

    ہر چیز جو آپ کے استعمال میں ہے آپ کی توجہ کی مستحق ہے اور کمپیوٹر کا معاملہ بھی کچھ محتلف نہیں ہے ۔یہ بھی آپ کی تو جہ کا طالب ہے ۔کیا آپ نے کبھی سوچا کہ گھر کی صفائی کے ساتھ کمپیوٹر کی صفائی بھی ضروری ہے،جی ہاں کمپیوٹر کی صفائی نہ ہونے سے نہ صرف اس کی کارکردگی پر اثر پڑتا ہے بلکہ آپ محتلف بیماریوں کا شکار بھی ہو سکتے ہیں۔میاں جی پوچھتے ہیں کہ بھائی کی بورڈ صاف نہ ہو تو واقعی اس میں جراثیم جمع ہو سکتے ہیں لیکن کارکردگی پر اثر ؟یہ بات کچھ سمجھ نہیں آئی ۔تو ان سب کے لئے( جن کی سمجھ میں یہ بات نہیں آئی) عرض ہے ،مدر بورڈ میں مٹی جمع ہو جانے سے بسز،کیبلز وغیرہ کی رزسٹینس بڑھ جاتی ہے اور اور ہیٹنگ کی بنا پر نہ صر ف کارکردگی متاثر ہوتی ہے بلکہ کمونینٹس کی زندگی بھہی کم ہو جاتی ہے تو کیسے صاف رکھنا ہے اپنے سسٹم کو فالو مئی،
    پہلا قدم۔
    اپنے ڈیسک کو جر اثیم فری بنانے کے لئے اپنے کی بورڈ کو ہفتہ میں ایک دفعہ صاف کریں ۔اس کے لئے کی بورڈ کو عموداً کھڑا کریںاور کوٹ صاف کرنے والا برش لے کر آہستہ آہستہ کیز کی صفائی کریںاور بعد میں بلور سے ہوا دیں تاکہ مٹی نکل جائے۔کی بورڈ کے ساتھ ساتھ مانیٹر کی صفائی بھی ضروری ہے جو آئی گلاس کلوتھ یا مائیکرو فائبر سے کرنی چاہیے۔سی آر ٹی مانیٹر کو ہمیشہ پانی سے بھیگے آئی گلاس کلوتھ سے صا ف کریں ۔
    دوسرا قدم۔
    مہینہ میں ایک دفعہ پی سی میں لگے پنکھوں (پاور سپلائی،وی جی اے، پروسیسر وغیرہ کے پنکھے) کی صفائی ضرور کریں۔پنکھے چلتے ہوئے کمرہ سے ہو ا کھینچتا ہے جس میں مٹی شامل ہوتی ہے جو پنکھے کے پروں پر جمع ہو جاتی ہے اور اس کی رفتار آہستہ کر دیتی ہے چنا چہ مناسب ہوا کی آمد رفت نہ ہونے کی بنا پر اورہیٹنگ کے مسائل پید ا ہو جاتے ہیں۔پنکھوں کے بلیڈز کی صفائی فوم کے ٹکرے سے کریں۔
    تیسرا قدم۔
    گھر یا دفتر چاہے جتنا ہی صاف کیوں نہ ہو مٹی آہستہ آہستہ مدر بورڈ پر جمع ہو جاتی ہے اس لئے سال میں کم از کم ایک مر تبہ کیس اتار کر تمام کمپیوٹر کی صفائی کریں۔سب سے پہلے کمپیوٹر کی تمام کیبلز اتاریں اور اسے گیراج یا صحن میں رکھ لئیں ۔اب اس کا کیس اتاریں اور اور ایک دفعہ چیسیز کو ٹچ کر لئں اس طرح آپ کا سٹیٹک چارج ختم ہو جائے گااور کمپو نینٹ محفوظ رہیں گے۔اس کے بعد آپ تمام انٹرل کیبلز جیسے ہارڈ ڈرائیو،سپلائی ،سی ڈی روم وغیرہ اتار لئں اور کچھ فاصلہ رکھ کر بلور سے بو رڈ پر ہوا پھینکیں ۔ہوا کا زیادہ پریشر بورڈ کو نقصان پہنچا سکتا ہے اس لئے فاصلہ رکھیں۔
    چوتھا قدم۔
    پی سی میں موجود کیبلز کو اس طرح باندھیں کہ وہ کم سے کم جگہ لئیں اور ہوا کی آمد رفعت میں رکاوٹ نہ بنیں ،یہ جتنی کم جگہ لئیں گی اتنی ہی کم مٹی جمع ہو گی۔
    My dear ALLAH when I loose hope, Help me to remember that, your love is greater than my disappointments & your plans For my life are better than my dreams..








  • #2
    جزاک الله بھائی
    الله آپ پر رحمدھیں برسا ے
    امین
    sigpic

    Comment


    • #3
      lol i do clean my pc sometime :d
      میں نےجو کیا وہ برا کیا،میں نے خود کو خود ہی تباہ کیا

      جو تجھے پسند ہو میرے رب،مجھے اس ادا کی تلاش ہے

      http://www.123muslim.com/discussion-...d-arround.html

      Comment


      • #4
        nice info sister









        Comment

        Working...
        X