Announcement

Collapse
No announcement yet.

حج فرض ہونے كى شرائط

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • حج فرض ہونے كى شرائط

    حج فرض ہونے كى شرائط



    فرضيتِ حج كى پانچ شرطيں ہيں ۔

    پہلى شرط : اسلام
    اس كى ضد كفر ہے اس ليے كافر پر حج فرض نہيں، بلكہ اگر كافر حج كرے بھى تو اس كا حج قبول نہيں ہو گا ۔

    دوسرى شرط : بلوغت
    اس ليے نابالغ بچے اور بچى پر حج فرض نہيں، اور اگر بچے نے بلوغت سے قبل حج كر بھى ليا تو اس كا حج صحيح ہے اور يہ نفلى حج ہو گا اس كا اجروثواب بھى اسے حاصل ہو گا، ليكن بالغ ہونے كے بعد اسے فرضى حج كى ادائيگى كرنا ہو گى، كيونكہ بلوغت سے قبل حج كرنے سے فرضى حج ادا نہيں ہوتا ۔

    تيسرى شرط : عقل
    اس كا ضد جنون اور پاگل پن ہے، اس ليے مجنون پر حج فرض نہيں، اور نہ ہى اس كى جانب سے حج كيا جائے گا ۔

    چوتھى شرط: آزادى
    اس ليے غلام پر حج فرض نہيں، اور اگر وہ حج كرے تو اس كا حج صحيح ہے اور يہ نفلى حج ہو گا، اور جب وہ آزاد ہو جائے تو اس پر حج فرض ہے استطاعت كے بعد اس كى ادائيگى كرے گا، كيونكہ آزاد ہونے سے قبل حج كى ادائيگى سے فرضى حج ادا نہيں ہوتا ۔
    بعض علماء كرام كا كہنا ہے كہ ؛
    جب غلام اپنے مالك كى اجازت سے حج كرے تو يہ فرضى حج سے كفائت كر جائے گا، اور راجح قول بھى يہى ہے ۔

    پانچويں شرط : مالى اور بدنى استطاعت
    عورت كے ليے محرم كا ہونا استطاعت ميں شامل ہے، اگر اس كا محرم نہيں تو اس پر حج فرض نہيں ہو گا ۔۔۔ انتہى ۔

    بحوالہ :
    فتاوى ابن عثيمين رحمہ اللہ ( 21 / 9 - 11 ) ۔
    My dear ALLAH when I loose hope, Help me to remember that, your love is greater than my disappointments & your plans For my life are better than my dreams..








  • #2
    الله آپ کو جزا ے خیر دے
    امین ثمّ امین
    sigpic

    Comment

    Working...
    X